[ad_1]
فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے موبائل فون کا پاسورڈ دینے سے بچنے کیلیے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فلوریڈا فش اور جنگی حیات کمیشن کے اہلکار سمندر میں موجود کشتی پر پہنچے اور لڑکے لڑکے سے تفتیش کی۔
پولیس نے کشتی میں بیٹھ کر تفریح اور مچھلیاں پکڑنے والے جوڑے سے سوالات پوچھے تو اُس میں موجود نوجوان جس کی شناخت اے جے کے نام سے ہوئی اُس نے اپنا اور دوست کا تعارف کروایا۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اے جے سے پولیس اہلکار اور اُس کی دوست (گرل فرینڈ) نے موبائل کا پاسورڈ مانگا تو وہ ابتدا میں حیلے بہانے بناتا رہا اور پھر تیز آواز سے اپنی دوست کو مخاطب کر کے کہا کہ تم مجھ پر الزام لگا رہی ہو کہ میں اپنا موبائل تمھیں نہیں دے رہا یا مزاحمت کررہا ہوں۔
اس دوران اے جے نے مشتعل ہونے کی اداکاری کی اور پھر موبائل پاسورڈ دینے سے بچنے کیلیے سمندر میں کود کیا، خوش قسمتی سے اُسے تیراکی آتی تھی اس لیے وہ ڈوبنے سے بھی بچا رہا۔
بعد ازاں 7 منٹ کی تیراکی کے بعد وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سمندر بوٹ کی مدد اے جے کو پکڑا اور اُسے حراست میں لے لیا۔
اس واقعے کی ویڈیو اے جے کی دوست نے یوٹیوب پر شیئر بھی کی ہے۔
[ad_2]
Source link