[ad_1]
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو انسداد دہشت گردی میں زیرسماعت کیس میں پیشی کے لیے اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو آج علی الصبح لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں لاہور پولیس کی درخواست پر کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیر سماعت ہیں اور لاہور پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت سے شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت منتقل کرنےکی درخواست کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیرخارجہ کا ریکارڈ دو روز میں اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی کو 9 مئی واقعات کے حوالے سے لاہور میں درج مقدمات کے ٹرائلز مکمل ہونے تک لاہور میں رکھا جائے گا۔
[ad_2]
Source link