21

کراچی: سکیورٹی ادارے کی وردی میں ڈکیتی کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی

[ad_1]

فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

  کراچی: شہر میں مبینہ طور پر ڈاکوؤں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا یونیفارم پہن کر وارداتیں شروع کردیں۔

گزشتہ روز گلشن اقبال میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم نے واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں قائم پکوان سینٹر پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی اور پی کیپ پہن کر ایک ملزم اسلحے کے زور وہاں موجود افراد سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ واردات اسلحہ کے زور کی گئی متاثرہ شہری سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ ایس پی گلشن اقبال علیم بلو کی نگرانی میں واقعہ کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واردات کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر باریک بینی سے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ پکوان سینٹر کے باہر کی بھی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ واردات سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا سکے۔
https://cdn.jwplayer.com/previews/K9VX40Lq-VpHe0zu5



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں