[ad_1]
حال ہی میں انگلینڈ کے کچھ فٹ بالرز کو یورو 2024 میں اپنے جرابوں میں سوراخ کرتے دیکھا گیا لیکن آکر انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ فٹ بال کھلاریوں نے اپنی جرابوں میں سوراخ کیے ہوں۔
رواں موسم گرما میں یورو 2024 کو دیکھنے والے شائقین نے متعدد ٹیموں کا مشاہدہ کیا جن کے جرابوں میں سوراخ تھے اور یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کھلاڑیوں میں یہ رجحان دیکھا گیا ہے۔
2018 میں انگلینڈ کے کائل واکر کو بھی سوراخ زدہ موزے پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اسی طرح اسٹار بوائے بوکایو ساکا نے بھی ورلڈ کپ 2022 میں اپنی جرابوں میں سوراخ کردیے تھے۔
لیکن اتنے سارے فٹبالرز ایسا کیوں کرتے ہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ کھلاڑی لمبے موزے پہنتے ہیں کیونکہ وہ اپنی ٹانگوں کے پٹھوں کو گرم رکھ سکیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی پنڈلیاں محفوظ ہوں۔
اگرچہ یہ طریقہ کار مفید ہے تاہم اس سے کھلاڑی خود کو کافی محدود اور تنگ محسوس کرسکتے ہیں۔ کیونکہ زیادہ تنگ جرابیں پہننے سے خون کے بہاؤ میں رکاوٹ اور نتیجے میں متاثر حصہ سُن ہوسکتا ہے۔ لہذا سوراخ کرلینا اس کا ایک ہوشیار حل ہے۔
[ad_2]
Source link