12

عدت نکاح کیس؛ خاور مانیکا نے عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف اپیل دائر کردی

[ad_1]

 اسلام آباد: خاور مانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔

درخواست میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے جس میں خاور مانیکا نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

اپیل میں کہا ہے کہ 13 جولائی کا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر 3 فروری کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا سزا کا فیصلہ بحال کیا جائے۔ 13 جولائی کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا۔

وضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کیس سے بری کر دیا تھا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سات، سات برس کی سزا کالعدم قرار دے دی تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں