23

مردان؛ پولیس چوکی پر فائرنگ میں اہل کار شہید، 2 زخمی

[ad_1]

مردان میں پولیس چوکی پر فائرنگ میں اہل کار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مردان میں تخت بھائی کھنڈرات میں پولیس چوکی پر رات گئے 3 بجے کے قریب فائرنگ ہوئی، جس میں ایک پولیس اہل کار شہید اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ٹی ایچ کیو اسپتال اور بعد ازاں ایم ایم سی منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہل کار کی لاش بھی اسپتال منتقل کی گئی۔

واقعے میں شہید اہل کار کی شناخت عمر نبی ساکن لوند خوڑ جب کہ زخمیوں کی شناخت شبیر ولد ولی محمد ساکن خرکی اور محمد فیاض ولد شیر رحمن ساکن ٹکر سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب گورنر پختونخوا نے فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں۔ انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں