[ad_1]
راولپنڈی: شادی کا جھانسا دے کر لڑکی کو ڈیڑھ سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق مندرہ کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دے کرلڑکی سے ڈیڑھ سال تک زیادتی کی گئی۔
مقدمے کے مطابق ملزم ہارون بیٹی کے ساتھ شادی کا لالچ دے کر ایک سال تک جنسی عمل کرتا رہا۔ ملزم نےلڑائی جھگڑا کر کے تعلق ختم کیا۔ بیٹی کی غیر اخلاقی ویڈیوز،تصاویر بناکر بلیک میل کرتارہا۔ ملزم کی بلیک میلنگ پر رشتہ دینے سے انکار کیا۔
مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم سراج بھی بیٹی کو شادی کا جهانسا دے کر 6 ماہ تک جنسی عمل کرتا رہا۔ ملزم سراج نے زبردستی بیٹی سے موبائل فون بھی چھین لیا،غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنالیں۔ ملزمان نے دبئی میں مقیم ارسلان کے ذریعے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ملزمان نے بیٹی کی غیر اخلاقی ویڈیوز،تصاویر ہمارےاورہمسایوں کے گھر کے باہرچسپاں کردیں۔ ملزمان بیٹی کی تصاویر اور ویڈیوز دامادوں اور بیٹیوں کو بھی بھیج رہے ہیں۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
[ad_2]
Source link