19

بین الصوبائی درآمدات و برآمدات پر ٹیکس کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

[ad_1]

 پشاور: ہائی کورٹ نے بین الصوبائی درآمدات و برآمدات پر صوبائی ٹیکس کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

درآمدات اور برآمدات پر صوبائی ٹیکس کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ بین الصوبائی درآمدات اور برآمدات پر صوبائی ٹیکس نہیں بنتا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ درآمدات اور برآمدات پر ٹیکس لینا وفاقی معاملہ ہے۔  صوبہ غیر قانونی 2 فیصد ٹیکس وصول کرہا ہے۔ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت تاجر ایک فیصد وفاقی ٹیکس دے رہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد بھی کیا یہ اختیار صوبے کا نہیں ہے؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ گڈز امپورٹ ٹیکس عائد کرنا آرٹیکل 151 کی خلاف ورزی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیپرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں