17

چین نے زمینی سروے کیلئے نئی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دی

[ad_1]

شانزی: چین نے شمالی چین کے صوبہ شانزی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے زمین کی نگرانی کرنے والا ایک نیا مشاہداتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق Gaofen-11 05 سیٹلائٹ کو دارالحکومت بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 11:03 بجے لانگ مارچ-4B کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا جو کہ منصوبہ بند مدار میں کامیابی سے داخل ہوا۔

اس سیٹلائٹ کو زمین کے سروے، شہری منصوبہ بندی، سڑکوں کے نیٹ ورک کے ڈیزائنز، فصلوں کی پیداوار اور قدرتی آفات سے نجات سمیت مختلف شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 528 واں فلائٹ مشن تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں