[ad_1]
امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک انتہائی نایاب نارنجی لابسٹر کو پکڑا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک مقامی ریستوراں کے مینیجر نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کافی سارے لابسٹر لائے گئے جن میں یہ نایاب نارنجی لابسٹر بھی موجود تھا اسے اب ڈینور ایکویریم میں مستقل رہائش دے دی جائیگی۔
نارنجی لوبسٹر کو ریسٹورنٹ میں ڈش واشر جوز رومیرو نے دیکھا اور جنرل مینیجر کو اطلاع دی جس پر مینیجر نے اسے کسی گاہگ کی خوراک بننے سے بچانے کا فیصلہ کیا۔
ڈش واشر جوز نے بتایا کہ میں 12 سال سے ریسٹورنٹ میں ہوں اور میں ہی ہمیشہ لابسٹر کی کھیپ کو کھولتا ہوں۔ ان 12 سالوں کے دوران میں نے کبھی نارنجی لابسٹر نہیں دیکھا۔
[ad_2]
Source link