15

لاہور؛ شوہر نے اہلیہ اور بیٹی کو چھری کے وار سے قتل کردیا

[ad_1]

ملزم کی تصویر اور گلی کا منظر (فوٹو : پولیس)

ملزم کی تصویر اور گلی کا منظر (فوٹو : پولیس)

 لاہور: شوہر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو چھری کے وار سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں شوہر نے اپنی اہلیہ 45 سالہ شہناز اور بیٹی 18 سالہ سمیعہ کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔ بعد ازاں علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ باپ نے چھریوں کے وار سے دو بیٹیوں کو قتل کر دیا

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزم مختار نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کیا، جس سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، تاہم شواہد اکٹھا کرکے تمام پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی راولپنڈی میں بھی ایک شخص نے اپنی 2 بیٹیوں کو قتل اور اہلیہ کو چھریوں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ تھا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جو کہ سرکاری محکمے میں ملازم ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں