17

لاہور ہائیکورٹ کا احتساب عدالتوں کے زیرالتوا مقدمات ترجیحاً نمٹانے کا حکم

[ad_1]

 لاہور: ہائی کورٹ نے احتساب عدالتوں کے زیر التوا مقدمات ترجیحاً نمٹانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق احتساب عدالتوں کو زیر التوا مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کے حکم پر رجسٹرار عبہر گل نے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

عرصہ دراز سے خالی احتساب عدالتوں سے زیر التوا مقدمات تعینات ججز کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر احتساب عدالتوں کے 65 مقدمات تعینات ججز کو بھجوائے گئے ہیں، جن میں سے 36 احتساب عادلت نمبر 5 کو، 18 احتساب عدالت نمبر 10 اور 11 مقدمات احتساب عادلت نمبر 9 کو ارسال کیے گئے ہیں۔

رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عبہر گل خان نے حکم جاری ہونے کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں