[ad_1]
لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے احتساب عدالتوں کے زیر التوا مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس کے حکم پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل نے مراسلہ جاری کردیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عرصہ دراز سے احتساب عدالتوں میں خالی نشستوں پر ججز کو تعینات کردیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالتوں کے 65 مقدمات تعینات ججز کو ارسال کردیے گئے ہیں، احتساب عدالت نمبر پانچ کو 36 اور دس نمبر عدالت کو 18 مقدمات بھیجے گئے ہیں۔
نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ احتساب عدالت نمبر نو کو 11 مقدمات بھجوا دیے گئے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ التوا کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سُن پر فیصلے کیے جائیں۔
[ad_2]
Source link