12

لاہور میں 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے کا پڑوسی گرفتار

[ad_1]

ملزم ساندہ پولیس کی حراست میں ہے (فوٹو ایکسپریس نیوز)

ملزم ساندہ پولیس کی حراست میں ہے (فوٹو ایکسپریس نیوز)

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے 7 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیالت کے مطابق متاثرہ بچہ فیضان اپنے ہمسائے کے گھر میں کھیلنے کے لیے گیا تو ملزم سلمان کے بچے گھر پر موجود نہیں تھے جس کا اُس نے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچے کے ساتھ بدفعلی کی۔

بچے نے گھر پر آکر سارے واقعے سے آگاہ کیا تو اہل خانہ نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے صورت حال بتائی جس پر ساندہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی محمد سلمان لیاقت نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ متاثرہ بچے کو میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن نے ایس ایچ او ساندہ رضوان خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین و بچوں پر تشدد۔ہراساں اور بدفعلی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں