[ad_1]
پشاور: بنوں میں صورت حال مزید خراب ہونے کے بعد محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ضلع بنوں کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ، ریسکیو اور ریلیف اداروں کے ضلعی سربراہان کو رابطے میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link