18

بنوں صوتحال؛ قیام امن کیلیے سیاسی عمائدین و انتظامیہ کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

[ad_1]

 پشاور: پختونخوا حکومت نے بنوں میں قیام امن کے لیے سیاسی عمائدین اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنوں صورتحال کی خود نگرانی کررہے ہیں اور انتظامیہ و ذمے داران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ صوبائی حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت صورتحال  قابو میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے فوری بعد وزیر اعلیٰ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ، سیاسی اور سماجی عمائدین پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا گیا تھا، جس کے بعد صورتحال قابو میں لائی گئی اور امن بحال ہوا۔ جرگے نے اس حوالے سے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ جرگے کی کوششوں سے صورتحال مکمل طور پر پُرامن ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیاسی و سماجی عمائدین  اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے، جو دیرپا امن اور آئندہ ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات پر مبنی لائحہ عمل تیار کرے گی۔ امن و امان کے معاملے میں عوام کی مشاورت سے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا بھی اعلان کیا ہے، جو شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گا۔ ا س رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا اور ذمے داران کے کردار کا تعین کرکے قانونی کاروائی کی جائے گی، تاہم کمیشن کی رپورٹ سے قبل افواہوں اور بلا تصدیق الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں