19

کے-الیکٹرک کی بجلی مزید 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست

[ad_1]

 اسلام آباد: کے-الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کو ایک جھٹکا دینے کی تیاری کرلی ہے اور بجلی فی یونٹ مزید 5 روپے 45 پیسے مہنگی کرنے کے لیے لیے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی ہے۔

کے-الیکٹرک کی درخواست پر شہر قائد کے بجلی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، کے-الیکٹرک نے یہ درخواست فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں جمع کرا دی  ہے۔

درخواست میں مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں اضافہ مانگا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مئی کے لیے 2 روپے 53 پیسے اور جون میں ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 92 پیسے اضافے کی منظوری دی جائے۔

نیپرا کی جانب سے کے -الیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کی جائے گی اور اتھارٹی سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں مزید اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں