[ad_1]
کراچی: سندھ کے سینئر وزیرشرجیل میمن نے کہا کہ قانون میں واضح ہے ممنوعہ فنڈنگ والی پارٹی الیکشن نہیں لڑ سکتی۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مقبول شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ مجھ سے حلقے میں کوئی الیکشن نہیں جیت سکتا اس کا مقصد یہ نہیں کہ میں لوگوں کو کہوں آگ لگا دو جلاؤ اورگھیراؤ کرو۔ دنیا کے کسی قانون میں نہیں لکھا ہوا کہ آپ قانون کو ہاتھ میں لیں۔ ان لوگوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ فنڈز بند کیے جائیں۔ غیرملکی لابسٹ اس طرح کے انتشار کی سرپرستی کررہے ہیں۔ قانون میں واضح ہے ممنوعہ فنڈنگ لینے والی پارٹی الیکشن نہیں لڑسکتی۔سپریم کورٹ کا فیصلہ اب پبلک پراپرٹی ہے۔ الیکشن کمیشن کے قانون کو سب پڑھیں اس میں لکھا ہوا ہے کہ کون کون سی پارٹیز الیکشن لڑ سکتی ہیں۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چلے گی اس ملک میں کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ کوئی مایوسی اور پریشانی کی بات نہیں۔ لوگ منفی باتیں پھیلاتے ہیں۔ ملک میں چیلنجز موجود ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عوام کے لیے آسانی پیدا کرنے کے لیے کام کرنا چاہییے۔ لوگوں کو راغب کیا جا رہا ہے کہ وہ تشدد کی راہ اپنائیں۔ ارشد شریف نے ان ملکوں کا انکشاف کیا تھا جو یہاں فنڈنگ کررہے تھے۔
[ad_2]
Source link