17

نوجوان ٹک ٹاکر نے اپنے جسم کی اضافی چربی سے صابن بنا ڈالا

[ad_1]

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے ایک رہائشی نوجوان نے اپنے جسم کی اضافی چربی کو صابن میں تبدیل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی توجہ مبذول کروالی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ رابرٹ ٹولپی نے ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ لائپوسکشن عمل سے جسم سے نکالی گئی اضافی چربی کو صابن بنانے میں استعمال کررہے ہیں۔

رابرٹ جو اکثر ٹک ٹاک پر اپنے 1.5 ملین فالوورز کے لیے عجیب و غریب کلپس شیئر کرتے رہتے ہیں، نے وضاحت کی کہ انہیں لائپوسکشن کے طریقہ کار کے دوران یہ خیال آیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اسے طبی فضلہ سمجھ کر پھینک دینا چاہتے تھے لیکن میں نے ان سے پوچھا کہ کیا میں اسے رکھ سکتا ہوں کیونکہ میں ہمیشہ اس سے صابن بنانا چاہتا تھا جس پر انہوں نے رضامندی دے دی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں