[ad_1]
لاہور میں کم عمر کی بچی کی غیرملکی سے جبری شادی رکوا دی گئی۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بروقت کارروائی کرکے کم عمر کی بچی کی غیرملکی شخص سے زبردستی شادی کروانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے 12 سالہ بچی کا نکاح کروانے والے والدین کو گرفتار کرلیا۔ والدین پیسوں کی لالچ میں کم بچی کی شادی غیرملکی سے کروا رہے تھے۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر محلے داروں کی جانب سے کال موصول ہوئی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری پولیس کو موقع پر بھجوایا جس نے متاثرہ بچی کے والدین اور نکاح خواہ کو حراست میں لے کرقانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ترجمان سیف سیٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتی ہیں۔
[ad_2]
Source link