22

زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کے مشیر برائے عالمی امور مقرر

[ad_1]

 اسلام آباد: سید ذوالفقار بخاری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مشیر برائے عالمی امور مقرر کر دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی منظوری کے بعد سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کے مشیر برائے عالمی میڈیا بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں زلفی بخاری کا تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے پر کہنا تھا کہ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا ہے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے حالیہ پریس کانفرنس بتا رہی ہے کہ حکومت بوکھلا چکی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں