[ad_1]
لندن: یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سب سے گرم ترین دن 21 جولائی کو تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے یورپی یونین کی کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ہوا کا اوسط درجہ حرارت 17.09 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو گزشتہ جولائی سے زیادہ ہے۔
یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمنٹ چینج سروس نے رائٹرز کو بتایا کہ یومیہ اوسط درجہ حرارت کا 84 سالہ ریکارڈ 21 جولائی بروز اتوار کو ٹوٹ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی لگاتار 3 جولائی سے 6 جولائی تک موسمیاتی تبدیلی کے باعث ریکارڈ درجہ حرارت دیکھا گیا تھا تاہم اس برس یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
ماہرین موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2024 کے ابتدا سے ہی لگتا ہے کہ یہ سال گرم ترین سال ہونے کے 2023 کے ریکارڈ کو بھی توڑ دے گا۔
واضح رہے کہ رواں برس گرم موسم نے امریکا سمیت برطانیہ اور دیگر ٹھنڈے ممالک کو جھلسا کر رکھ دیا ہے۔ ہیٹ ویو سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
[ad_2]
Source link