[ad_1]
پشاور: سعودی ایئر لائن کے طیارے کو پشاور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران لینڈنگ گیئر میں آتشزدگی کے بعد سعودی عرب روانہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 11جولائی کو پشاورکے باچاخان ائیرپورٹ پر ریاض سے سعودی عرب کی پرواز ایس وی 792 پہنچی تھی، پشاور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگ گئی تھی۔
ائیرٹریفک کنٹرول پشاورنے فوری کارروائی کرتے ہوئےطیارے کو رن وے پر رکوا دیا تھا اور تمام 276 مسافروں اور21 رکنی عملےکو سلائیڈز کے ہنگامی راستوں سے بحفاظت نکالاگیا تھا۔
سول ایوی ایشن فائربریگیڈ نے فوری طور پر طیارے کےلینڈنگ گیئر میں لگی آگ بجھا دی تھی، اس صورت حال کے بعد پشاور ائیرپورٹ کا رن وےکئی گھنٹے تک بند ہوگیا تھا۔
سعودی طیارے کومرمت کے لیے عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا تھا، ائیربس اے 330 ساختہ طیارے کی مرمت کا کام گزشتہ ڈیڑھ ہفتے جاری رہا اور انجینئرز نے طیارے کوگزشتہ روز فعال کر دیا تھا اور منگل کو سعودی عرب روانہ کردیا گیا۔
[ad_2]
Source link