[ad_1]
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو ہر سال مشترکہ مسابقتی امتحان کے انعقاد کو یقینی بنائے کی ہدایت کی تاکہ افسران کی کمی کو بروقت پورا کیا جاسکے۔
یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیئرمین محمد وسیم کی سربراہی میں ایس پی ایس سی ممبران کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
اجلاس میں ایس پی ایس سی کے ممبران رضوان میمن، رضوان احمد، ملک غوری، قاضی شاہد پرویز، عارف حنیف، فرحت کمال، وکرم سنگھ سوڈھو، نصرت منگن، محترمہ کلپنا دیوی، رابعہ صلاح الدین، ڈاکٹر قاضی مسعود، مظفر لغاری، ڈاکٹر سعید منگنیجو اور سیکرٹری نذیر قریشی نے شرکت کی۔
چیئرمین ایس پی ایس سی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی ایس سی ایک آئینی ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد صوبے میں سول بیوروکریسی کے لیے اہل افسران کا انتخاب کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی ایس سی منصفانہ، شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی کے عمل کے ذریعے موزوں ترین امیدواروں کی سفارش کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کے مختلف محکموں سے مختلف اسامیوں میں بھرتی کے لیے تقریباً 28 درخواستیں موصول ہوئیں جس پر ایس پی ایس سی نے فوری طور آٹھ ترتیب شدہ اشتہارات اور مشترکہ مسابقتی امتحان -2023 کے نتائج جاری کیے ۔ بعدازاں مختلف کمیٹیوں کے تحت مختلف آسامیوں کے لیے 30 سے زائد انٹرویو پروگرامز/سیشن بیک وقت طے کیے گئے اور بھرتی کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے فوری طور پر نتائج کا اعلان کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 5435 موزوں اور اہل افراد جن میں میڈیکل افسران (مرد/خواتین) BPS-17، اسٹاف نرسز BPS-16 ڈویژن وار، لیکچررز BPS-17، اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ BPS-17، میونسپل افسران BPS-17، ٹاؤن افسران BPS-16 کی سفارش متعلقہ انتظامی محکموں کو کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین ایس پی ایس سی کو ہدایت کی کہ کمیشن میں مزید شفافیت لانے اور میرٹ کو برقرار رکھنے کے لیے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائے۔
سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 2022 (ستمبر 2022 تا دسمبر 2022)، 2023 (جنوری 2023 تا دسمبر 2023) اور 2024 (جنوری 2024 تا اپریل 2024) میں مختلف محکموں کے لیے تجویز کردہ پوسٹوں کی تعداد 9836 ہے۔
چیئرمین ایس پی ایس سی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ کمیشن کی جانب سےپانچ بڑے محکمے ،محکمہ صحت میں 591 پوسٹیں، محکمہ لائیو سٹاک میں 257 پوسٹیں، ایگریکلچر سپلائی اینڈ پرائسز میں 127 پوسٹیں، انوائرنمنٹ، کلائمیٹ 93 پوسٹیں اور کالج ایجوکیشن میں 83 پوسٹیں جاری کی گئی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کمیشن 9466 آسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے کام کررہی ہے، جس میں اسکول ایجوکیشن کی 2600 پوسٹیں، کالج ایجوکیشن کی 1659، ایگریکلچر383، ورکس اینڈ سروسز34، محکمہ صحت 179، اے ایس آئی 1881، میڈیکل افسران کی 1300 اور دیگر پوسٹیں شامل ہیں۔
مراد علی شاہ نے کمیشن کو ہدایت کی کہ اسکول اور کالج کی تعلیم کے لیے بہترین اساتذہ کا انتخاب کیا جائے۔
ایس پی ایس سی کے چیئرمین نے اراکین کے ہمراہ وزیراعلیٰ کو سالانہ رپورٹ پیش کی۔
[ad_2]
Source link