18

پشاور؛ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں اہل کار زخمی

[ad_1]

 پشاور: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں اہل کار زخمی ہوگیا۔

ایس پی ورسک کے مطابق ریگی کے علاقے میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایک پولیس اہل کار زخمی ہوگیا۔

بعد ازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں چوکی ارنڈو پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔ واقعے میں دہشت گردوں نے اسنائپر گن سے فائر کیے جب کہ جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ رات گئے پیش آیا تھا۔

علاوہ ازیں گزشتہ جمعہ کے روز مردان میں پولیس چوکی پر فائرنگ میں بھی ایک اہل کار شہید اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔ تخت بھائی کھنڈرات میں پولیس چوکی پر رات گئے 3 بجے کے قریب فائرنگ ہوئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں