16

غذائی اجز کا لیبل لگی ہوئی جھاڑو سوشل میڈیا پر وائرل

[ad_1]

 ممبئی:  ایک تصویر جس میں ایک جھاڑو پر “غذائی اجزا کا لیبل لگا ہوا دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کیلئے ہنسنے کا سامان بن گئی ہے۔

Live-Bird8999  نامی صارف تصویر کوReddit  پر شیئر کیا جس میں جھاڑو کا پیکٹ دکھایا گیا جس میں کیلوریز، چکنائی اور دیگر غذائیت سے متعلق معلومات درج تھیں جو عام طور پر کھانے کی پیکیجنگ پر پائی جاتی ہیں۔

اس لیبل میں اجزاء کے ساتھ ستاھ گراؤنڈ کارن فلور، کینولا آئل اور نمک بھی شامل تھا۔ اس تفصیلی غذائیت کے لیبل کے ساتھ ملنے والی جھاڑو نے سوشل میڈیا صارفین میں ہنسی کی لہر دوڑا دی ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا تھا کہ جھاڑو میں بھی 150 کیلوری ہوتی ہیں۔ شیئر کیے جانے کے بعد سے، پوسٹ کو 1,800 سے زیادہ لائکس اور آرا  مل چکے ہیں اور یہ تعداد اب بھی بڑھ رہی ہے۔ تبصرے کے سیکشن میں، صارفین نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا جھاڑو کھانے کے لیے ہیں جب کہ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، وزن کم کرنے کے لیے بہترین غذا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں