18

شوقیہ رکشہ چلانے والا پیشہ ور رئیل اسٹیٹ ایجنٹ نکلا

[ad_1]

نئی دہلی:  بھارت میں ایک خاتون نے حال ہی میں ایک رکشہ سواری کا اپنا خوشگوار تجربہ سوشل میڈیا شیئر کیا جس کا ڈرائیور پیشے کے لحاظ سے ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ تھا۔ 

انسٹاگرام پر آر جے الوکیتا نے آٹو رکشہ ڈرائیور جسے انا کہا جاتا ہے، کے ساتھ اپنی بات چیت کا ایک حصہ شیئر کیا۔ کلپ میں سیاق و سباق شامل کرنے کے لیے ایک تفصیلی کیپشن بھی تحریر ہے۔

کیپشن میں لکھا تھا کہ ملیے ممبئی کے علاقے چمبور کے رہنے والے ‘انا’ سے جو اپنے شوق کے لیے رکشہ چلاتے ہیں۔

کیپشن میں مزید لکھا تھا کہ خاتون رکشہ ڈرائیور سے اس وقت ملیں جب انہوں نے ودیا وہار اسٹیشن سے آٹو کیا۔

خاتون نے بتایا کہ میں اس دلکش آدمی سے ملی۔ وہ ہر ایک کو سلام کر رہا تھا جس جس کو وہ ہمارے راستے میں دیکھ رہا تھا۔ میں حیران رہ گئی کہ سب نے اسے ایسا گرمجوشی سے جواب دیا جیسے وہ سب اسے جانتے ہوں۔

الوکیتا نے بتایا کہ میں نے پھر تجسس کے مارے اس سے پوچھا کیا تم یہاں سب کو جانتے ہو؟ اس نے جواب دیا بالکل۔  پھر انا نے انکشاف کیا کہ وہ صرف ایک ڈرائیور نہیں ہے بلکہ پیشے کے لحاظ سے ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ بھی ہے۔ وہ ممبئی میں دو فلیٹوں کے مالک ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ شوق کے طور پر آٹو چلاتے ہیں۔

اپنی پوری بات چیت کے دوران انا نے نہ صرف اپنی کہانی شیئر کی بلکہ حوصلہ افزا مشورے بھی دیے۔ سفر کے اختتام پر انہوں نے والدین کا احترام کرنے اور زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے “ڈیشنگ” رہنے کی اہمیت بھی بتائی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں