13

اے آئی ماڈل نے کینسر کی تشخیص میں روایتی طریقوں کو مات دے دی

[ad_1]

میساچوسٹس:  سائئنسدانوں کی جانب سے تیار کردہ کینسرز کی تشخیص کرنے والا اے ماڈل Virchow نے عام کلینیکل طریقہ تشخیص کو مات دے دی ہے۔

نیچر میڈیسن جریدے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں امریکا میں محققین کی ایک ٹیم نے کینسر کی پیتھولوجیکل رپورٹس کے تجزیے کے لیے ویرچو کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیم نے کینسرز کے بائیو مارکر کی نشاندہی کرنے اور 7 نایاب خلیوں اور کینسر کی 9 عام اقسام کی شناخت کے لیے ہسٹوپیتھولوجیکل شعبے میں اے آئی ماڈل کے استعمال کا بھی مظاہرہ کیا۔

محققین کا کہنا تھا کہ کینسر کی تشخیص اور خصوصیت میں AI کے استعمال میں کافی اضافہ ہوا ہے جس میں ورک فلو کو بہتر بنانے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

تاہم حال ہی میں اے آئی کو بیماری کا تجزیہ کرنے اور علاج کے بعد ردعمل کو جانچنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔ اس سے کینسر کی تشخیص کے روایتی ٹیسٹ اور طریقوں پر انحصار بھی کم ہو رہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں