[ad_1]
لاہور سے لاپتہ ہونے والے 13سالہ بچے کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کے نوٹس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن نیو انار کلی فرحان اعظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بچے کو بازیاب کروایا۔
پولیس کے مطابق علی احمد نامی بچہ ماموں کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے بغیر بتائے کراچی چلا گیا تھا، علی احمد قصور کا رہائشی ہے اور لاہور میں اپنے ماموں کے پاس رہائش پذیر تھا۔
بچے کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔ مغوی بچے کی بہن نے تھانہ نیو انار کلی میں اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
علی احمد کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے پولیس ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے بچے کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
[ad_2]
Source link