17

خواہش ہے جب بھی مارشل لا کا خطرہ ہو عدالتیں کھلی ہوئی ہوں، جسٹس اطہر

[ad_1]

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

 نیویارک: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں جب بھی مارشل لا کا خطرہ ہو عدالتیں کھلی ہوئی ہوں۔

یہ بات انہوں نے امریکی شہر نیویارک میں ’’نیویارک سٹی بار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں ںے کہا کہ مارشل لا کا ماحول بنایا جارہا ہے میں اس ٹی وی چینل کا نام لینا نہیں چاہتا جس نے ایسا ماحول بنایا ہوا ہے جیسے مارشل لا لگنے والا ہو۔

جسٹس اطہر نے کہا کہ کاش عدالتیں 12 اکتوبر 99ء کو کھلی ہوتیں جب پرویز مشرف نے منتخب وزیراعظم کو باہر پھینکا، کاش یہ عدالتیں پانچ جولائی کو کھلی ہوتیں جب ضیا الحق نے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کی کوشش کی جاتی تو یہ بھی امتحان ہوتا اور یہ امتحان اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہوتا کہ وہ آئین کی بالادستی کے لیے کھڑی ہوتی کہ نہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں