11

بلاول کا میانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے اغوا کا نوٹس

[ad_1]

متعلقہ حکام سے بازیابی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

متعلقہ حکام سے بازیابی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

  کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی بازیابی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات کریں۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے زور دیا ہے کہ دفتر خارجہ حیدرآباد کے تین لڑکوں کاشف حسین، فراز خان اور شہروز خان کی تلاش اور بازیابی کے لئے سفارت کار چینلز کو بروئے کار لائیں۔

مذکورہ نوجوان تھائی لینڈ گئے تھے، جہاں سے انہیں مبینہ طور پر میانمار لے جایا گیا تھا اور یرغمال بنایا گیا تھا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مغوی نوجوانوں کےخاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی مذکورہ مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام متعلقہ فورمز پر آواز اٹھائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر دفتر خارجہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے 3 نوجوانوں کو جبری طورپر میانمار سے اغوا کیاگیا جوکہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے، وفاقی حکومت سفارتی تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی یقینی بنائے، نوجوانوں پر تشدد کیا گیا ،جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں