16

خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر حکومت کا نوٹس، لکڑیوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد

[ad_1]

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کی تحقیقات کیلیے 7 ٹیمیں تشکیل دے کر لکڑی کی ترسیل اور نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی تیزی کے ساتھ ہونے والی غیرقانونی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلیے سات ٹیمیں تشکیل دیں۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے کہا کہ مذکورہ ٹیمیں لکڑی کی نقل وحمل اورترسیل کی نگرانی وچیکنگ کریں گی جبکہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سرکاری اہلکار جنگلات کی کٹائی میں سہولت کار ی میں ملوث پایاگیا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے کہا کہ ضلع مانسہرہ اور بٹگرام میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی کے باوجودکٹائی کی اجازت دینے والے ڈی ایف اوز کو معطل کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں