19

پی ٹی آئی کے پنجاب اور کے پی سے اراکین کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع

[ad_1]

پی ٹی آئی اراکین نے قیادت کی ہدایت پر بیان حلفی جمع کرادیا—فوٹو: فائل

پی ٹی آئی اراکین نے قیادت کی ہدایت پر بیان حلفی جمع کرادیا—فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا(کے پی)  اور پنجاب سے اراکین اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا سے 91 اور پنجاب سے 105 اراکین اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے بیان حلفی جمع کروانے کے احکامات دیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل بینچ کے اکثریتی فیصلے میں ارکان اسمبلی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں