16

پیپلز پارٹی نے بدترین زیادتیاں برداشت کیں لیکن ملک دشمنی نہیں کی ، شرجیل میمن

[ad_1]

فوٹو: ایکسپریس نیوز

فوٹو: ایکسپریس نیوز

 کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بدترین زیادتیاں برداشت کیں لیکن ملک دشمنی نہیں کی۔

یوسف گوٹھ میں پیپلز بس روٹ 8 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہے ۔ پیپلز بسوں سے لاکھوں لوگ مستفید ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہم عوام کو سبسڈی دیں گے لیکن لوگوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے مخصوص پنک بس پیپلز پارٹی نے شروع کی اور بہت جلد خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سروس بھی شروع کر رہے ہیں ۔ یہ سارا وژن پیپلز پارٹی کی قیادت کا ہے ۔ آج بھی کراچی میں پاکستان کے سب سے زیادہ اچھے اسپتال ہیں ۔ این آئی سی وی ڈی کچھ عرصے بعد دنیا کا بڑا اسپتال بن کر سامنے آئے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مشکل وقت پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ سیلاب متاثرین کے لیے بلاول بھٹو زرداری 21 لاکھ گھر بنوا رہے ہیں ۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے۔ ایک پارٹی کے لیڈر نے کہا میں نے سیلاب متاثرین کے لیے 5 ارب روپے جمع کیے ہیں، وہ پیسے کہاں گئے؟ وفاقی حکومت انکوائری کرے کہ جو پیسے عمران خان نے جمع کیے وہ سیلاب متاثرین کے لیے استعمال ہوئے یا سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے لیے استعمال ہوئے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا متنازع ترین الیکشن 2018ء کا تھا ۔ آصف زرداری 12 سال جیل میں رہے، کبھی انہوں نے جوڈیشری پر حملے نہیں کیے ۔ پھر بھی آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا جب کہ آج سزا یافتہ قیدی کا بس نہیں چلتا کہ وہ پاکستان کو کتنا نقصان پہنچایا جائے ۔ آئی ایم ایف کو خط لکھا گیا، اس سے بڑی ملک دشمنی کیا ہوسکتی ہے؟ کیا ہمارے لیڈر گرفتار نہیں ہوئے؟ انہوں نے کبھی 9 مئی جیسے واقعات رونما کیے؟ پیپلز پارٹی نے بدترین زیادتیاں برداشت کیں لیکن ملک دشمنی نہیں کی ۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہر شخص کو سیاست کرنے کا حق ہے لیکن سیاست اور دہشت گردی میں آپ کو فرق کرنا ہوگا ۔ زمان پارک میں پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی تو انہوں نے پیٹرول بموں سے حملے کیے۔بھارت اور اسرائیل جیسے ملک سے فنڈنگ پر آپ کو جواب دینا ہوگا کہ وہ آپ کی کیوں حمایت کر رہے ہیں۔ ملک کو آئین، ایٹمی قوت، صوبائی خودمختاری، صوبہ خیبر پختونخوا کو نام دینے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں