19

افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا افسر گرفتار

[ad_1]

ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ندیم علی نے ساتھیوں کی ملی بھگت سے افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کیے ( فوٹو: ایکسپریس )

ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ندیم علی نے ساتھیوں کی ملی بھگت سے افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کیے ( فوٹو: ایکسپریس )

  کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ  جاری کرنے میں ملوث نادرا افسر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث  اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ندیم علی کو گرفتار کیا۔

ملزم اسپتال چورنگی ( لانڈھی ) میں واقع نادرا آفس میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا اور اس نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں