16

لاہور سفاری زو میں انٹری سمیت دیگر سہولیات کی ای ٹکٹنگ نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ

[ad_1]

لاہور سفاری زو میں ای ٹکٹنگ کا ٹھیکا نیلامی کے ذریعے دیا جائے گا—فوٹو: فائل

لاہور سفاری زو میں ای ٹکٹنگ کا ٹھیکا نیلامی کے ذریعے دیا جائے گا—فوٹو: فائل

 لاہور: حکومت پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف نے لاہور سفاری زو میں پارکنگ اور جنرل ایریا میں انٹری سمیت مختلف سہولتوں کے لیے عائد ای ٹکٹنگ کی فروخت پرائیویٹ کمپنی کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے لیے 6 اگست کو اوپن نیلامی کے ذریعے ای ٹکٹنگ کا ٹھیکا دیا جائے گا۔

پنجاب وائلڈلائف نے لاہور سفاری زو کی ری ویپنگ کے بعد اس میں نجی شعبے کی شمولیت کی تیاریاِں شروع کر دی ہیں، سفاری پارک میں موجود جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال اور انتظامی امور پنجاب وائلڈلائف کے پاس ہی رہیں گے۔

پارک کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پارکنگ، انٹری ٹکٹ، لائن اور ٹائیگر سفاری ٹکٹ، الیکٹرک وہیکل کی ٹکٹ اور ایکوریم میں داخلے کے لیے ای ٹکٹوں کی فروخت نجی کمپنی کرے گی جہاں الیکٹرک جھولوں اور ہارس رائیڈنگ کی سہولت پہلے ہی نجی شعبے کے پاس ہے۔

نجی کمپنی الیکٹرک وہیکلز اور لائن، ٹائیگر سفاری میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کی بھی ذمہ دار ہوگی۔

پنجاب وائلڈ لائف کے مطابق ای ٹکٹ کے ٹھیکے کی نیلامی 6 اگست کو ہوگی، اس سے قبل 29 جولائی کو نیلامی میں شریک پارٹیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائےگی اور کامیاب کمپنی کو 16 لاکھ روپے بطور سیکیورٹی جمع کروانا ہوں گے۔

اسی طرح ای ٹکٹنگ ٹھیکے کی نیلامی کی ریزور پرائس 8 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ڈی جی پنجاب وائلڈلائف مدثر ریاض نے بتایا کہ بولی میں کامیاب ہونے والی پرائیویٹ کمپنی محکمے کی طرف سے مقررہ ریٹ کے مطابق ہی ٹکٹ لے گی، اسے ازخود ٹکٹ کی قیمت بڑھانے کا اختیار نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ای ٹکٹنگ کا ٹھیکہ دو سال کی مدت کے لیے ہوگا، مدت ختم ہونے کے بعد اس میں ایک سال تک کی توسیع کی جاسکے گی۔

مدثر ریاض نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ موجودہ سرمایے سے 5، 6 گنا زیادہ پر ٹھیکا دیا جائے، اس سے نہ صرف سفاری پارک کی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹکٹوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بدعنوانی بھی روکی جاسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ای ٹکٹنگ کے اجرا کے لیے کمپنی اپنا عملہ تعینات کرے گی، جس سے سفاری پارک میں افرادی قوت کی کمی پوری ہوسکے گی، اس وقت پارکنگ، انٹری گیٹ، الیکٹرک وہیکلز، لائن اور ٹائیگر سفاری اور ایکوریم پر جو وائلڈ لائف کا عملہ تعینات ہے وہ جانووں اور پرندوں کی دیکھ بھال اور ویلفیئر کا کام کرے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں