16

تحریک انصاف کا 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا پلان

[ad_1]

 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق6 جولائی محرم الحرام سے پہلے منسوخ ہونے والا جلسہ اب 5 اگست کو کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 5 اگست  کو بانی چیئرمین کو قید  میں ایک سال مکمل ہو جائے گا، اس موقع پر اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر بڑا جلسہ کیا جائے گا۔

جلسے کی قیادت وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے، جبکہ جلسے میں ملک بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنان شریک ہوں گے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں