17

کراچی میں تیسری شادی کی خواہش مند بہن کو بھائی نے قتل کردیا

[ad_1]

  کراچی: شہر قائد کے علاقے بہادر آباد دھوراجی شیر پاؤ بستی میں فائرنگ کے واقعہ میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او بہادر آباد محمد نعیم نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 42 سالہ وحیدہ بی بی کے نام سے کی گئی جسے اس کے بھائی منیر نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 2 خول ملے ہیں جبکہ مقتولہ کو ایک گولی سینے اور دوسری چہرے پر آنکھ کے قریب لگی تھی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کے دو شوہر انتقال کر گئے تھے جبکہ وہ تیسری شادی کرنا چاہتی تھی اور اس سلسلے میں وہ اپنے بھائی گھر شیر پاؤ بستی آئی تھی جہاں تکرار کے دوران بھائی نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تاہم پولیس ملزم بھائی کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں