16

ملتان؛ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی ہنی ٹریپ کا شکار

[ad_1]

ملازمہ نے ملازمت کے بہانے ڈاکٹر فیصل سے ملاقات کی:فوٹو:ایکسپریس نیوز

ملازمہ نے ملازمت کے بہانے ڈاکٹر فیصل سے ملاقات کی:فوٹو:ایکسپریس نیوز

ملتان میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی ہنی ٹریپ کا شکار بن گئے۔

پولیس کے مطابق امبر نامی خاتون نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی سے نازبیا تصاویراور ویڈیوز کے عوض 50 لاکھ روپے طلب کیے۔ خاتون نے 50 لاکھ روپے کے بعد دوسری ملاقات میں مزید 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

نیو ملتان پولیس نے ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق امبر نامی خاتون نے ملازمت کے بہانے ملاقات کے دوران ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی 20 جولائی کوخاتون سے الفلاح مارکیٹ میں ملاقات ہوئی۔ امبر اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی گاڑی میں بیٹھ گئی۔

متن کے مطابق ملاقات کے دوران ڈاکٹر فیصل قیصرانی بوتل پینے کے بعد بے ہوش ہوگئے۔ تین گھنٹے بعد ہوش آنے پر ڈاکٹر فیصل قیصرانی گاڑی سمیت حسن آباد گیٹ نمبر پر ایک پر تھے۔ گاڑی میں 90 ہزار روپے,چالیس ہزار مالیت کی عینک,گھڑی اور شناختی موجود نہ تھے۔ ملزمان نے ڈاکٹر فیصل قیصرانی سے 23 جولائی کو دوسری ملاقات کے دوران پانچ لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔

پولیس حکام کے مطابق واردات میں پلوشہ المروف امبر,محمد آصف,مظہر عباس,محمد سجاد سمیت دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں