21

برگر سے چکن غائب، خاتون نے ریسٹورنٹ کے مینیجر پر گاڑی چڑھادی

[ad_1]

سینٹ لوئس: امریکا میں ایک خاتون نے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے مینیجر پر اس وقت گاڑی چڑھادی جب اسکے آرڈر کردہ برگر میں چکن کا ایک پیس نہیں تھا اور ساس بھی موجود نہیں تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا واقعہ سینٹ لوئس کے سینٹرل ویسٹ اینڈ نامی محلے میں جیک ان دی باکس ریسٹرنٹ میں پیش آیا۔

سینٹ لوئس سرکٹ کورٹ میں جمع کرائے گئے ایک حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ کارٹر نامی خاتون مبینہ طور پر اپنے آرڈر سے چکن کا ایک پیس نہ موجود ہونے کی شکایت لے کر ریسٹورنٹ واپس لوٹی۔ جواب میں مینیجر نے گمشدہ چکن کے پیس ڈال دیا۔

تاہم اس کے باوجود خاتون ناراض رہیں اور اسٹور مینیجر کے منہ پر تھوک دیا اور باہر نکل گئیں۔ مینیجر خاتون کی گاڑی کا لائسنس پلیٹ نمبر نوٹ کرنے کیلئے باہر آیا تاکہ پولیس کو شکایت کی جاسکے تاہم خاتون نے انہیں دیکھ لیا اور تیزی سے گاڑی بھگاتے ہوئے ان پر چڑھادی۔ خوش قسمتی سے مینیجر کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا جبکہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں