20

کراچی: غیرت کے نام پر دیور نے 2 بچوں کی ماں کو قتل کردیا

[ad_1]

  کراچی: قائد آباد میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 2 بچوں کی ماں ہلاک ہوگئی، مقتولہ کا شوہر دبئی میں ملازمت کرتا ہے۔

ایس ایچ او قائد آباد غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ غیرت کے نام پر دیور کی فائرنگ سے پیش آیا ہے، مقتولہ کو ملزم نے 3 گولیاں ماری تھیں جس میں 2 گردن پر اور ایک گولی پیٹ پر لگی۔ مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی دوپہر پیش آیا ہے جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرلیے ہیں جبکہ مقتولہ کی شناخت 35 سالہ زینب بی بی زوجہ ندیم کے نام سے کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ غیرت کے نام پر دیور کی فائرنگ سے پیش آیا، مقتولہ مکان کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھی جبکہ اس کا دیوار گراؤنڈ فلور پر رہتا تھا، مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی جبکہ اس کا شوہر دبئی میں ملازمت کرتا ہے، مقتولہ کو دیور نے 3 گولیاں ماریں جس میں 2 گردن پر اور ایک گولی پیٹ پر لگی۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 3 خول ملے ہیں جنہیں کرائم سین یونٹ نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ملزم کا لائسنس یافتہ اسلحہ اور ملزم و مقتولہ کا آبائی تعلق مردان سے بتایا جاتا ہے، پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں