21

دنیا کی سب سے اونچی ترک شدہ عمارت

[ad_1]

تیانجن: چین کے ساتویں بڑے شہر تیانجن کے مضافات میں موجود فلک بوس عمارت ’گولڈن فنانس 117‘ دنیا کی سب سے اونچی ترک شدہ عمارت ہے جس کی لمبائی 597 میٹر ہے۔

یہ عمارت تیانجن میں ایک پرتعیش رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ کا مرکز بننے کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔ گولڈن فائنانس 117 عرف چائنا 117 ٹاور، دنیا کی سب سے اونچی نامکمل اور خالی عمارت کے لیے مشہور ہے۔

اس کی تعمیر 2008 میں شروع ہوئی لیکن صرف دو سال بعد بڑی کساد بازاری کے نتیجے میں روک دی گئی۔ منصوبے پر کام 2011 میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا جس کی تکمیل کا اندازہ 2018 اور 2019 کے درمیان لگایا گیا تھا۔ تاہم ستمبر 2015 تک تعمیر ایک بار پھر معطل ہو گئی تھی اور اس کے بعد سے دوبارہ شروع نہیں ہوئی۔

جب گولڈن فائنانس 117 پر کام روک دیا گیا تو عمارت دنیا کی پانچویں بلند ترین عمارت تھی اور اب یہ دنیا کی سب سے اونچی ترک شدہ عمارت بن گئی ہے۔

گولڈن فائنانس 117 میں 128 منزلیں ہونی تھیں جن میں سے 117 کو ہوٹل اور تجارتی جگہ کے طور پر اور 11 منزلیں مکینیکل اور آپریشنل خدمات کے ساتھ ساتھ زیر زمین سطحوں کے لیے مختص کی گئی تھیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں