[ad_1]
بیجنگ: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بازوؤں یا پیٹ پر زیادہ چربی جمع ہونے سے الزائمرز اور پارکنسنز جیسی بیماریوں کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
چین کی سیچوان یونیورسٹی میں کیے جانے والے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ پٹھوں کی زیادہ مضبوطی رکھنے والے افراد کے پٹھوں کی کم مضبوطی والے افراد کی نسبت ان بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوتے ہیں۔
محققین کے مطابق پٹھوں کی صحت مند نشوونما کے لیے بازوؤں اور دھڑ میں چربی موجودگی کو کم کرنا مجموعی طور پر وزن میں کمی کے مقابلے میں ان بیماریوں سے بچانے میں زیادہ مؤثر ہوسکتا ہے۔
نتائج کے مطابق جن لوگوں کے پیٹ میں چربی کی مقدار زیادہ تھی ان میں ان بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات کم مقدار والے افراد کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ تھے۔
جن لوگوں کے بازو میں چربی کی مقدار زیادہ تھی ان میں بازو کی چربی کی کم مقدار والے افراد کے مقابلے میں ان بیماریوں سے متاثر ہونے امکانات 18 فیصد زیادہ تھے۔
جن لوگوں کے پٹھوں کی طاقت زیادہ تھی ان میں بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان کم طاقت والے افراد کے مقابلے میں 26 فیصد کم تھا۔
جامعہ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف ہوان سون کا کہنا تھا کہ الزائمرز اور پارکنسنز جیسی یہ اعصابی بیماریاں عالمی سطح پر 6 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو لاحق ہیں اور جیسے جیسے لوگوں کی عمر بڑھ رہی ہے اس کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے، لہٰذا یہ بیماریوں کے علاج وضع کرنے کے لیے پُر خطر عوامل کی شناخت کے طریقوں کو جدت بخشنا ضروری ہے۔
[ad_2]
Source link