15

جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود، مظہر عالم کل بطور ایڈہاک جج حلف اٹھائیں گے

[ad_1]

فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کل بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھائیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب ججز بلاک کمیٹی روم میں منعقد ہوگی۔

دونوں ججز کو ایک سال کے لیے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں؛ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل ایڈہاک جج تعینات

واضح رہے کہ وزارت قانون کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل نے پہلے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ریٹائرڈ) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں