11

سونے کے ذخائر پر قبضے کی جنگ شروع، چین کا پُراعتماد آغاز

[ad_1]

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

پیرس اولمپکس 2024 میں سونے کے ذخائر پر قبضے کی جنگ شروع ہو گئی، چین پْراعتماد آغاز کرنے میں کامیاب رہا اور ابتدائی دونوں گولڈ میڈلز قبضے میں کرلیے۔

پاکستان کے شوٹرز اپنے دونوں ایونٹس میں ناکام ہوگئے، پہلے دن خواتین کے 3 میٹر اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ ایونٹ میں عالمی چیمپئن جوڑی  چھانگ یانی اور چھین یاؤین نے توقعات کے عین مطابق چین کے لیے گولڈ میڈل جیتا ، امریکا کی سارہ بیکن اور کیسیڈی کک نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، انگلینڈ کی ڈائیورز یاسمین ہارپر اور اسکارلیٹ میو جینسن نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل پر قبضہ جمایا۔

شوٹنگ 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں چین کے یوٹنگ ہوانگ،اور لیہاؤ شینگ نے پہلی پوزیشن پائی،اس سے قبل ابتدائی میڈل قازقستان کے شوٹرز نے حاصل کیا، الیگزینڈر لی اور ایسلام ستپایوو نے 10 میٹر مکسڈ ایئر رائفل کے مقابلے میں جرمن ٹیم میکسی ملن البرچ اور اینا جینسن کو زیر کیا، اس ایونٹ میں پاکستان اولمپئن گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت پر مشتمل جوڑی خاطر خواہ نتیجہ دینے میں ناکام رہی اور ابتدائی مقابلے ہی میں خارج ہوگئی، دوسری جانب گلفام جوزف 10 میٹرایئرپسٹل مینزاورکشمالہ طارق خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں بھی کوالیفیکشن راؤنڈ میں بھی مات کھا گئے۔

مزید پڑھیں: سخت سیکیورٹی میں اولمپک میڈلز کی دوڑ شروع ہو گئی

جوزف نے 10 میٹر ایئر پسٹل مینز کوالیفیکشن میں 33 میں سے 22 ویں پوزیشن لی، وہ فائنلز کے لیے کوالیفائی نہیں کرپائے، ان کا اسکور 571 رہا، انھوں نے ٹوکیو کوالیفیکشن میں نویں پوزیشن پر اختتام کیا تھا، کشمالہ نے 10 میٹر ایئر پسٹل ویمنز کوالیفیکشن ایونٹ میں 44 میں سے 23 ویں پوزیشن پائی، یہ دونوں اب پیرکو10میٹرایئرپسٹل مکسڈ ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

گیمزکے پہلے دن 13 ایونٹس میں میڈلز کے لیے روایتی حریفوں چین اورامریکا کے درمیان سخت مقابلے ہوئے، ویمنز روڈ سائیکل ریس ٹائم ٹرائل میں آسٹریلیا کی گریس براؤن نے طلائی تمغہ گلے کی زینت بنایا، برطانیہ کی اینا ہینڈرسن نے سلور میڈل حاصل کیا ، امریکی شول ڈیجرٹ نے برانز میڈل پراکتفا کیا۔مینز انفرادی ٹائم ٹرائی ایونٹ بیلجیئم کے ریمکو ایونپوئل نے جیت لیا، اٹلی کے رائیڈر فلپو گینا نے چاندی کا تمغہ پایا ، بیلجیئم کے ہی ووٹ وان ایرٹ نے برانز میڈل قبضے میں کرلیا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ کس غلطی پر جنوبی کوریا سے انٹرنیشنل کمیٹی نے معافی مانگی

فرانس نے اپنے پہلے میڈل کو یقینی بنالیا، مردوں کے رگبی سیون ایونٹ کے سیمی فائنل میں ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکرفائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فجی سے ہوگا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں برانز میڈل کے لیے برسرپیکار ہوں گی۔

مینز ہینڈبال کے ابتدائی میچ میں ناروے نے ارجنٹائن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 31-36 سے قابو کرلیا۔مینز والی بال میں پولینڈ نے مصر کیخلاف 0-3 سے فتح سمیٹ لی۔مینز باسکٹ بال میں فرانس نے برازیل کو 41-44 سے مات دے کر کامیابی سے کھاتہ کھول لیا، دوسری جانب پیرس اولمپکس میں ہفتے کو شیڈول اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی کردیے گئے، اولمپکس میں ہفتے کو مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کا ایونٹ شیڈول تھا لیکن پیرس میں گذشتہ شب بھر بارش کی وجہ سے ٹریکس خشک نہ ہوسکے,یہ مقابلے اب پیر کو  ہوں گے، اتوار کو خواتین کا ایونٹ شیڈول کے مطابق ہو گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں