[ad_1]
راولپنڈی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کریں گے اور مذاکرات کے بعد تمام چیزوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
کمشنر آفس پہنچنے پر وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جماعت اسلامی کے بجلی سے متعلقہ معاملات ہیں لیکن 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو پہلے ہی 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت سولر پراجیکٹس بھی شروع کر رہی ہے جبکہ ڈیزل اور تیل پر چلنے والے پلانٹس کو بند کیا جائے گا، سولر ٹیوب ویل لگنے سے بجلی کی کھپت میں کمی ہوگی۔ ان اقدامات کا مقصد سستی اور معیاری بجلی پیدا کر کے بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے مذاکراتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اویس لغاری ملک میں موجود نہیں، وہ چین گئے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب، جماعت اسلامی کا وفد بھی لیاقت بلوچ کی قیادت میں مذاکرات کے لیے کمشنر راولپنڈی کے دفتر پہنچ چکا ہے۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وفاقی وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر مقام، مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز بھی شامل ہیں۔
[ad_2]
Source link