16

درد میں مبتلا شہری کے جگر سے کانچ کا ٹکڑا برآمد

[ad_1]

 ماسکو: ایک روسی شہری جو پچھلے نو سالوں سے اپنی پسلیوں کے نیچے درد اور تکلیف کا سامنا کر رہا تھا، کے جگر میں سے 9 سینٹی میٹر کے شیشے کا ٹکڑا برآمد ہوا ہے۔

53  سالہ نامعلوم شہری نے روس کے کیروف ریجنل کلینیکل اسپتال کے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اسے اپنے جسم کے دائیں جانب پسلیوں کے نیچے طویل عرصے سے شدید درد اور تکلیف کا سامنا تھا لیکن اس نے کبھی بھی اسے چیک کروانے کی زحمت نہیں کی۔

آخرکار تکلیف کی شدت کے بعد اس نے سی ٹی اسکین کرایا جس سے معلوم ہوا کہ اس کے جگر کے دائیں حصے میں ایک تیز دھار چیز پھنسی ہوئی ہے۔ جب ڈاکٹروں نے پوچھا کہ یہ چیز کیا ہو سکتی ہے تو مریض نے بتایا کہ اسے اس بات کا کوئی علم نہیں ہے اور نہ ہی اسے کوئی ایسا واقعہ یاد ہے جہاں کوئی تیز دھار چیز اس کے جسم میں داخل ہوئی ہو۔

متاثرہ شہری کا آپریشن کرنے کے بعد سرجنوں نے اس کے جگر سے 9  سینٹی میٹر لمبا شیشے کا ٹکڑا کامیابی سے نکال لیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہم حیران رہ گئے جب ہم نے اینڈوسکوپک مانیٹر پر شیشے کے ٹکڑے کو دیکھا۔ ایک سرجن کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران یہ پتہ چلا کہ ٹکڑے کو کنیکٹیو ٹشوز نے ڈھانپ لیا تھا تاکہ یہ  صحت مند بافتوں کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ یہ انتہائی سوزش پیدا کرتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں