17

سمدنری جہاز کے ملبے سے 175 سالہ پرانی شراب کی بوتلیں دریافت

[ad_1]

اسٹاک ہوم: پولینڈ کے غوطہ خوروں نے زیر سمندر 19ویں صدی کے سمندری جہاز کے ملبے سے 175 پرانی شراب کی بوتلیں دریافت کی ہے۔

پولینڈ کے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے 19ویں صدی کے ایک سمندری جہاز کے ملبے میں پرتعیش سامان کو کھوجا جس میں 175 سالہ پرانی شراب کی بوتلیں بھی موجود تھی۔

پرائیویٹ ڈائیونگ گروپ ’بالٹیکٹیک‘ سویڈن کے ساحل کے قریب سمندر میں چھان بین کررہا تھا جب اسے ایک غیر معمولی سمندری جہاز کا ملبہ ملا جو معائنے کرنے کے بعد 19ویں صدی کا نکلا۔

غوطہ خوروں نے ملبے کا جائزہ لیا جس میں چینی مٹی کے برتن، منرل واٹر اور حیران کن تعداد میں شراب کی بوتلیں موجود تھیں۔

شراب کی بوتلوں کے بارے میں غوطہ خوروں کی ٹیم  کا خیال ہے کہ یہ اسٹاک ہوم یا سینٹ پیٹرزبرگ کے شاہی دربار کی میزوں پر پیش کی جاتی ہوں گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں