[ad_1]
راولپنڈی: جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان کمشنر آفس راولپنڈی میں مذاکرات شروع ہوگئے۔
رہنما جماعت اسلامی رضا شاہ کے مطابق مذاکرات جاری ہیں اور جماعت اسلامی قائدین کی معاونت کے لیے ٹیم بھی موجود ہے۔
جماعت اسلامی اپنے مطالبات تحریری شکل میں لے کر مذاکرات میں شریک ہوئی ہے، مذاکراتی ٹیم کی سربراہی لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وفاقی وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر مقام، مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں؛ جماعت اسلامی کے حکومت سے مذاکرات طے، لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔
گزشتہ روز، وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔
حکومتی وفد نے جماعت اسلامی کی قیادت سے دھرنا فوری ختم کرنے کی درخواست کی تھی جس کو جماعت اسلامی نے مسترد کر دیا تھا۔
[ad_2]
Source link