[ad_1]
کراچی: سندھ رینجرزاورپولیس نے دومختلف مشترکہ کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سےلاکھوں روپےمالیت کی منشیات برآمدکرلی۔
سندھ رینجرزاورپولیس نے دومختلف مشترکہ کارروائیوں کے دوران کراچی بلوچستان بارڈر پرواقع حب چیک پوسٹ سے ایک موٹر سائیکل سوار ملزم حضرت سعد سے2 کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی جس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے ہے۔
دوسری کارروائی میں ایک کارسوارسے 1290 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کیا گیا۔ ملزمان منشیات بلوچستان کے علاقے وِندر سے لاکر کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کو منشیات، موٹر سائیکل اور گاڑی سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم اور پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link